عدلیہ بچاؤ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ،شہید اعجاز رشید قریشی کی برسی منانے کا فیصلہ  

Jul 21, 2024

لاہور(خبرنگار) عدلیہ بچاؤ کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں ملک احتشام الحسن کی صدارت میں ہوا جس میںسربراہ پاکستان جمہوری پارٹی امتیاز رشید قریشی وکلاء ایم شاہد رانا ایڈووکیٹ، جنید احمدپراچہ ایڈووکیٹ،پیرزادہ سید امجد زکی ایڈووکیٹ، شما ئلہ منظور ایڈووکیٹ،ایا ز محمود ایڈووکیٹ، سماجی رہنماڈاکٹر شاہد نصیر، اور محمد عمرراناسمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہید اعجاز رشید قریشی انسپکٹر تفتیشی آفیسر ماڈل ٹاؤن (منہاج القرآن) کی نویں برسی بھرپور طریقے سے کل بوقت 12 بجے دوپہر لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈیموکریٹک لان میں ایک تعزیتی تقریب منانے کا فیصلہ کیا گیا۔تقریب کی صدارت شہید اعجاز رشید قریشی انسپکٹر پنجاب پولیس کے چھوٹے بھائی امتیاز رشید قریشی سربراہ پاکستان جمہوری پارٹی کر ینگے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی لہراسب گوندل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ہونگے۔ مقررین میں میاں غلام اللہ خان جو ئیہ ایڈووکیٹ ، چوہدری اشتیاق احمد ایڈووکیٹ ، نسرین خٹک ایڈووکیٹ ، محبوب حسین چوہدری ایڈووکیٹ  ،میاں محمد حنیف طاہر سینئر ایڈووکیٹ ، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ سابق نائب صدر لاہور بار،ملک غلام رسول سینئر ایڈووکیٹ ، نور نعیم خان ایڈووکیٹ ،فرحت نور ایڈووکیٹ، سید وقار حسین شاہ جنگی سیکرٹری جنرل سیکرٹری جنرل پاکستان جمہوری پارٹی ، محمد امین منہاس صدر این ایل ایف پنجاب اور دیگر اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔

مزیدخبریں