منی پور فسادات مودی سرکار کی نااہلی، بھارت پر قابض ہونے کے باوجود مسائل حل کرنے میں ناکام: ایمنسٹی انٹرنیشنل

Jul 21, 2024

امپھال(کے پی آئی) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری پر تشدد فسادات مودی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مودی حکومت گزشتہ ایک دہائی سے بھارت پر مسلسل قابض ہونے کے باوجود ملک کے مسائل حل کرنے میں مسلسل ناکام ہے۔ منی پور فسادات پر مودی سرکار نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منی پورمیں جاری پرتشدد فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مفصل رپورٹ شائع کی۔ رپورٹ کے مطابق ریاست میں گزشتہ سال مئی میں شروع ہونے والے فسادات کے بعد سے حالات مسلسل کشیدہ ہیں۔ منی پور میں کوکی اور میتی قبائل کے مابین فسادات میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ منی پور فسادات کو 400 سے زائد دن گزر چکے ہیں مگر حکمران جماعت ابھی تک ان فسادات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ 3 مئی2023 ء سے جاری میتی اور کوکی قبائل کے درمیان فسادات میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 60ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں