عالمی آئی ٹی سسٹم کی مکمل بحالی میں ہفتوں لگ سکتے ہیں،عالمی ماہرین 

Jul 21, 2024

لندن(این این آئی)گزشتہ روز عالمی سطح پر آئی ٹی سسٹم میں خلل آنے پر برطانیہ میں اختتام ہفتہ پر بھی پروازوں کی تاخیر اور منسوخی کا خدشہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ سسٹم کی مکمل بحالی میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔ سائبرسیکیورٹی فرم کے ایک اپ ڈیٹ سے پیدا ہونے والے مسئلے سے دنیا بھر میں متعدد اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ہیتھرو، گیٹ وک، مانچسٹر اور بیلفاسٹ ایئر پورٹ کی جانب سے مسافروں کو ایئر پورٹ آنے سے قبل معلومات حاصل کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ برطانیہ سے جانے والی 167 اور آنے والی 171 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 5078 پروازیں منسوخ کرنا پڑی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ٹی میں خلل کے سبب فارمیسی، بینکس اور پیمنٹ سروسز بھی متاثر ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں