بنوں (این این آئی)بنوں واقعہ کی وزیر اعلیٰ خیبر پی کے امین گنڈاپور نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا اس حوالے سے ایک بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتِ حال کا نوٹس لیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا، رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا اور ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ میں ذمے داروں کی نشاندہی ہو جائے گی، کمیشن کی رپورٹ سے قبل افواہوں اور بلا تصدیق الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ حساس مقامات پر عموماً سیکیورٹی ہائی الرٹ رہتی ہے، خودکش حملے میں فوجی جوان اور شہری شہید ہوئے تھے، اس مقام کی حساس نوعیت بھی کل کے ناخوشگوار واقعے کی ایک وجہ بنی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر عوام سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی درخواست ہے۔
بنوں واقعہ،وزیرِ اعلیٰ کے پی کا شفاف تحقیقات کیلئے کمشن بنانے کا اعلان
Jul 21, 2024