اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ بار کونسلز کے مطالبے پر ایڈہاک ججز کی تقرری پر جوڈیشل کمشن کے شکرگزار ہیں۔ جیلوں میں قیدیوں و دیگر سائلین کے زیرالتواء مقدمات جلد شنوائی کے منتظر ہیں۔ امید ہے سپریم کورٹ کی چاروں رجسٹریاں بھی منتقل طور پر فعال کی جائیں گی۔
ایڈہاک ججز کی تقرری پر جوڈیشل کمشن کے شکرگزار ہیں: پاکستان بار کونسل
Jul 21, 2024