اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو بیرون ملک سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ن لیگ کی پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق فیصلے پر رائے لی جائے گی۔ اجلاس میں پی پی کی مرکزی اور صوبائی قیادت شریک ہو گی۔
پی ٹی آئی پر پابندی، بلاول بیرون ملک سے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کریں گے
Jul 21, 2024