نئی دہلی (این این آئی)اتر پردیش کے ضلع شراواستی میں 15 سالہ دلت نابالغ لڑکے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نام نہاد اونچی ذات کے تین نوجوانوں نے دلت لڑکے کو بری طرح مارا پیٹا اور پھر زبردستی پیشاب پلایا،15 سالہ دلت لڑکا ٹیکنیشن کا کام کرتا ہے اورتقریبات میں سانڈ سسٹم لگاتا ہے۔دلت لڑکے کا اونچی ذات کے لوگوں سے اپنے کام کی اجرت مانگنا مہنگا پڑگیا،دلت لڑکے پرتشدد کرنے والوں میں کشن تیواری،دلیپ مشرا اورستیام تیواری شامل ہیں۔مجرم نوجوانوں میں سے ہی ایک نے دلت لڑکے پر تشدد کی وڈیو بنائی،دلت لڑکے نے انتہاپسند نوجوانوں کیخلاف ایف آئی آردرج کروائی جس کے بعد تینوں کو گرفتار کرلیا گیاگرفتاری کے بعد بھی اونچی ذات کے نوجوانوں کیخلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی عدالت میں پیش کیا گیا،مودی کے ہندوستان میں تمام اقلیتی برادریاں سنگین خطرات سے دوچار ہیں ۔