ہیٹی :کشتی میں آتشزدگی سے 40 تارکین وطن ہلاک‘ متعددزخمی

پورٹ  پرنس (این این آئی)ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس جزائر جانے والی ایک کشتی میں آتشزدگی سے 40 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 80 سے زائد تارکین وطن سوار تھے۔بیان کے مطابق ہیٹی کے کوسٹ گارڈ نے 41 افراد کو بچا لیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے 11 کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آئی او ایم کے سربراہ گریگوئیر گڈسٹین نے اس المناک واقعے کی ذمہ داری ہیٹی کے سکیورٹی حکام پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹی کی سماجی و اقتصادی صورت حال تشویشناک ہے جس کی وجہ سے لوگ انتہائی قدم اٹھانے پرمجبور ہورہے ہیں۔غربت زدہ کیریبین ملک سے شہریوں کی ہجرت کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے، جن میں ہزاروں لوگ قابض جرائم پیشہ گروہوں کے تشدد سے بچنے کیلئے ملک سے نکل رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن