راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ موسمیات کا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چوری ہوگیا۔ سیلاب کی پیشگی اطلاع کا سسٹم نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر نصب تھا۔ سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کے ساتھ سولر پینل سینسرز بھی چوری ہو گئے۔ بیٹیریز اور کیبلز بھی چوری کر لی گئیں۔ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق چور تالے توڑ کر قیمتی بیٹریاں، سولر پلیٹس، کاپر کیبلز، بورڈز اور باکس لے گئے۔ جدید سسٹم سیلابی صورتحال اور پانی کی سطح کی معلومات فراہمی کے لیے لگایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ سیلابی صورتحال کی پیشگی اطلاع کے لیے نصب سسٹم جاپان سے منگوایا گیا تھا۔