سندھ کے بعد پنجاب سے بھی تیل و گیس کی پیداوار شروع

لاہور( این این آئی)پوٹھوہار ریجن میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع کردی گئی جس سے یومیہ 550بیرل آئل اور 0.8ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔تیل و گیس کی تلاش کرنے والی فرم پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے پنجاب کے علاقے پوٹھوار میں واقع ایک نئے کنویں آدھی ساتھ 8کنویں سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں قدرتی گیس فراہم کرنے والے اہم ادارے ای اینڈ پی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ادھی سائوتھ 8میں انتالیس فیصد، او جی ڈی سی ایل کے پچاس فیصد اور پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے گیارہ فیصد شیئرزہیں۔ادھی سائوتھ آٹھ ویل میں تین ہزار چارسوساٹھ میٹر گہرائی تک کی کھدائی کی گئی ہے، سپلائی شروع ہونے کے بعد انرجی امپورٹ میں کمی اور غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن