9 مئی واقعات فواد چودھری اور دیگرملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع اعجاز چودھری کی درخواست مسترد 

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور تحریک انصاف کے رہنما حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں سات اگست تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ فواد چوہدری، حافظ فرحت سمیت دیگر نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔  دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گذشتہ سال نو مئی کے واقعات میں گرفتار تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری کی دائر درخواست ضمانت خارج کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے فیصلہ سنایا۔ 

ای پیپر دی نیشن