فیروزوالہ( نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں زمیندار ندیم اور لطیف نے چارہ چوری کرنے کے شبہ پر معذور محمد اسلم اور اس کے بیٹے ندیم عرف شیرا کو تشدد کا نشانہ اور گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سکیم نمبر 3 کے رہنے والے معذور محنت کش 60 سالہ محمد اسلم اور اس کا بیٹا 20 سالہ ندیم عرف شیرا زمیندار ندیم اور لطیف کاچارہ کاٹ کر اس سے اجرت لیتے تھے‘ زمیندار ندیم کو شک ہوا کہ دونوں باپ بیٹا ہمارے کھیت سے چارہ چوری کاٹ کر اپنے مویشیوں کو ڈالتے ہیں‘ اس پر زمیندار ندیم نے اپنے ساتھی لطیف اور عباس ماچھی وغیرہ کی مدد سے دونوں باپ بیٹا کو پکڑ کر گلے میں پھندا ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث دونوں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ ملزم دونوں باپ بیٹا کی لاشیں کھیت ہی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئیں۔