لاہور ( این این آئی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند کر دی۔ ترجمان کے مطابق کارپوریشن کے پاس اس وقت وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے مگر فی کلو 15روپے نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وجہ سے چینی کی فروخت بند ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز نے ایف ای ڈی کی وضاحت کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ایڈوائس مانگ لی ہے ۔ ایف بی آر سے ایڈوائس ملنے کے بعد چینی کی ترسیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایف ای ڈی کی وضاحت کے لئے ایف بی آر سے ایڈوائس مانگی ہے ، جیسے ہی ایف بی آر کلیئر کرتا ہے تو چینی کی ترسیل فوری شروع ہو جائے گی ۔