آئی پی پیز‘ عوام کی حلال کمائی 40 خاندانوں کو دی جا رہی ہے: گوہر اعجاز 

Jul 21, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جنوری2024 ء سے مارچ 2024ء تک ہر ماہ آئی پی پیز کو 150 ارب روپے کیپسٹی چارجز دیئے گئے۔ آئی پی پیز کو تین ماہ میں 450 ارب روپے ملے چار پاور پلانٹس نے ایک یونٹ بجلی نہیں  بنائی، ہر مہینے انہیں بھی ماہانہ ایک ہزار کروڑ روپے دیئے گئے۔ گوہر اعجاز نے ڈیٹا شیئر کرتے کہا کہ جن کمپنیز کو ڈیڑھ سو ارب روپے دیئے گئے ان میں سے آدھی آئی آئی پیز دس فیصد تعداد پر چل رہی ہیں۔ حکومت کیپسٹی چارجز کی مد میں عوام کا استحصال بند کر کے عوام کی حلال کمائی کا پیسہ 40 خاندانوں کو دیا جا رہا ہے۔ حکومت کم استعداد والے پلانٹ کو مرچنٹ پلانٹ میں بدلے جتنی بجلی پیدا ہو اسے اتنے ہی پیسے دیں۔

مزیدخبریں