بنوں اور ڈی آئی خان میں بہتا لہو

Jul 21, 2024

پروفیسر احمد خان

پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے بہت ساری باتیں ایک  لمبے عرصے سے مختلف انداز میں کی جاتی ہیں، مختلف نکتہ ہائے نظر پیش ہوتے رہتے ہیں بعض دانشوروں کا یہ خیال ہے کہ یہ بے چہرہ جنگ تھی جس  سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا، کچھ  لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ امریکہ کی جنگ تھی اور اس میں پاکستان کے کچھ جرنیل ڈالر لینے کے لیے کود گئے، بعض حضرات کا یہ بھی خیال ہے کہ ہم نے جو دہشت گرد روس کے خلاف تیار کیے تھے جب وہ ہماری طرف پلٹے توعالمی برادری نے ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ یہ  سارے نقطہ نظر اپنی جگہ  ان کے اوپر ہونیوالی بحث بھی اپنی جگہ ، اس معاملے پر بڑے بڑے ٹاک شوز سجائے جاتے ہیں قلمکار اپنے کالموں کا دامن سیاہ کرتے ہیں اان تمام تکلیف دہ بحثوں کا نتیجہ تو نہ جانے کیا ہوگا لیکن  جن حرماں نصیب ماؤں کے بیٹے مادرِ وطن پہ قربان ہو رہے ہیں، لاشیں گر رہی ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر میتیں گھروں کو جانے کا سلسلہ جاری ہے - اس سلسلے میں دانشوروں ,کالم نگاروں ،میڈیا پرسنز، سیاست دان ، سول سوسائٹی ، اپوزیشن اور حکمرانوں کا نقطہ نظر ایک ہو یا نہ ہو شہادتوں کی یہ کھیتی دن بدن گھنی ہوتی جا رہی ہے دہشت گردی کے وہ اندھیرے جو کسی بھی وجہ سے اس ملک کی قسمت پر بادلوں کی طرح چھا گئے ہیں ، ان کی یہ گھن گھور گھٹائیں چھٹنے کا نام نہیں لے رہی  مادر وطن کے یہ جیالے شمعِ وطن پہ دیوانہ وار  قربان ہو رہے ہیں، دھرتی خون ابل رہی ہے، بارود کی بارش میں فوج کے شیر دل سامنے کھڑے ہیں ان کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے کہ ٹویٹر پر ان کے خلاف کیا کہا جا رہا ہے ان کو اس بات کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ پاکستانی سیاستدان ان کے ادارے کو اس ملک کی سب سے بڑی خرابی سمجھتے ہیں تمام ناکامیوں کا ذمہ ان کے گلے میں ہار کے طور پر ڈالا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود وہ مادر وطن پر روز اپنا لہو نچھاور ہو کر دھرتی کے ماتھے پہ وہ رنگ ڈال رہے ہیں جو شاید تاریخ کے غازے پر تو چمکے گا لیکن اج میں اور اپ اپنے حال میں اپنا مستقبل بنانے کی فکر میں اتنے مشغول اتنے مدہوش ہیں کہ شاید ان کے لہو کا غازہ ،ان کے خون  کی حرارت، ان کے لہو کے بہنے کی رفتار ،کوئی بھی ادائے مقتولاں قوم  کو بیدار نہیں کر رہی ہماری وابستگیاں، ہمارے ذاتی نظریات اور ہمارے مفادات  سب اپنی جگہ لیکن یاد رکھیے ہماری  ازادی، ہمارے مردہ جسموں کی ازادی ، ہمارے سانس کی ازادی ہمارے شہیدوں کے لہو سے باقی ہے انہوں  نے اپنے لہو سے ہماری ازادیوں کی ضمانت دی ہے، اج ڈیرہ اسماعیل خان میں میں گرایا جانے والا یہ خون کہ جو میرے مادر وطن کے ان جیالوں کا ہے کوئی  جرنیلوں سے لے کر عام سپاہی تک شہیدوں کی یہ داستانیں آپ سے ایک تقاضا کرتی ہیں ان کی شہادتوں کے پشتی بان بن جائیں  اپنی اولادوں کو یتیم کر کے اپنی ماؤں کی گود خالی کر کے اپنی بیویوں کا سہاگ اجاڑ کے اور اپنی بہنوں کا بابل اداس کر کے انہوں نے جو قربانی پیش کی ہے اس قربانی کو پاکستانی قوم پہچان نہیں  سکتی اس قربانی کو سراہ نہیں سکتی تو کم از کم ان عظیم نوجوانوں کو اس فوج کو گالی دینا تو بند کر دے یاد رکھیں خون کا جو دریا ہماری فوج نے عبور کر کے ہماری ازادی کی بقا کو ممکن رکھا ہے یہ وہ قرض ہے جو مجھ پر آپ  پر ہماری اولادوں پر واجب الادا ہے،  اج میں ایک اہم نقطے پہ بات کرنے لگا ہوں اپ کسی سیاسی لیڈر کے ساتھ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں بہت ساری غلطیاں اور خامیاں اپ کے لیڈروں میں اپ کی جماعتوں میں موجود ہیں لیکن اپ اپنی وابستگی کی بنیاد پر اپنی جماعت کی خامیاں ، اپنے راہنماؤں کے جرائم، یہاں تک  کہ ان کے بعض وہ جرائم بھی جو قومی سطح کے ہوتے ہیں اپ ان کو بھی فراموش کرتے ہوئے اپنی جماعتی وابستگیوں کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں لیکن اس فوج کے ساتھ کہ جس نے میری اور اپ کی ازادیوں کو چاہے وہ سیاسی ازادیاں ہوں، شخصی ازادیاں ہوں، مذہبی ازادیاں ہوں اپنا لہو دے کر ممکن بنا یا ہے ان سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی ان سے بھی کوتاہیاں ہوئی ہوں گی انہوں نے بھی  کسی جگہ پہ کسی قومی جرم کا ارتکاب کیا ہو گا، اگر اپنے ملک کے سیاست دانوں کو جو ذاتی مفادات کی سیاست کرتے ہیں ان کی سیاست میں کہیں قومی مفاد کا دخل نہیں ہوتا ہم اپنی وابستگی کے لیے اگر ان کی غلطیوں سے صرف نظر کر سکتے ہیں تو قوم کے شہیدوں کا یہ قافلہ پاک فوج ان کی غلطیوں سے صرفِ نظر کیوں نہیں کیا جا سکتا؟ شہادتوں کے سفر پر نکلے ہوئے اس قافلے کو اپ کی حقیقی پشتی بانی کی ضرورت ہے کیوں کہ اپ کی حقیقی پشتی بانی ہی ان کی جنگ میں فتح کی ضامن بنے گی ان کے لہو کے ساتھ قوم کا بے مثال اور لازوال رومانوی رشتہ قائم رہا تو یہ بڑے سے بڑے دشمن کو پچھاڑ جائیں گے اور اگر ہم نے ان کی پشت پہ چھرا گھونپا اور ان کی پشتی بانی کا حق ادا نہیں کیا سے ان کی قربانیاں ہی رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ ہماری ازادیاں بھی برقرار نہیں رہیں گی  پاکستان زندہ باد پاک فوج

مزیدخبریں