پنجاب حکومت نے یوم آزادی سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔200 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔200 سے زائد اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل 10 فیصد ادائیگی پر ملیں گے۔500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل کی فراہمی کی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلا سود ادائیگی پانچ سال میں سولر پینل کی فراہمی بنکوں کے ذریعے ہو گی۔ مریم نوازشریف کے اعلان کے مطابق عوام کو سولر پینل فراہمی سکیم کی تمام جزئیات طے کر لی گئی ہیں۔ سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی بل میں 40 فی صد کمی ہوگی پنجاب حکومت نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لئے 1224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کیا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ورکرز کے لئے 6ارب روپے کے ڈیتھ اور میرج گرانٹ کے واجبات ادا کرنے کا حکم دیا۔ گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار سے زائد ورکرز کو ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا نہیں کی گئی تھی شیخوپورہ کے گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کے لئے دو ہوسٹلز بنانے کی منظوری دی گئی۔ شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی محکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کیا اور وزیر اعلیٰ آفس میں پوزیشن ہولڈرز طلبا اور طالبات نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تقریب میں اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اعلی تعلیم کے لئے پوزیشن ہولڈرز کی فیس کی ادائیگی کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کی تعلیم کے تمام اخراجات ادا کرنے کی ہدایت کی پنجاب کابینہ اجلاس میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی جس کے مطابق قرآن مجید کے معیاری نسخے کے بارے میں نوٹیفکیشن کے اجراء اور ایم ڈی کیٹ 2024 کے انعقاد کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری، سرکاری کالجوں میں ڈویڑنل ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) اور پرنسپلز کی تقرری اور پوسٹنگ کے نئے طریقہ کار کو بھی منظور کرلیا۔ کابینہ نے فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت دو سالہ فارمیسی اسسٹنٹ کورس (فارمیسی اپرنٹس کی رجسٹریشن) کو ختم کرنے کی منظوری دے دی اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب نے اہم اقدام کرتے ہوئے بوائلرز اور پریشر ویسلز آرڈیننس 2002 میں ترمیم کو بھی منظور کر لیا گیا جس کے تحت غیر معیاری تیل استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 میں ترامیم اور قانون و پارلیمانی امور کے محکمہ میں مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کے قیام' حکومت پنجاب اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور سپرنٹنڈنٹس سروس رولز 2020 میں ترامیم اور سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز رولز 2013 میں ترامیم کی منظوری دی۔کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک، جرمنی سے ''گرین انرجی پروجیکٹ'' کے لیے15ملین یورو گرانٹ حاصل کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت پنجاب کے سکولوں اور ہسپتالوں کی سولرائزیشن کی جائے گی۔ پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کے قیام کے لیے قانون سازی کی' عالمی ادارہ برائے خوراک او رزراعت کے تعاون سے زمین کے کٹاؤ اور لائیوسٹاک مینجمنٹ کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے سے دیہی سطح پر روزگار بڑھنے کا امکان ہے