راولپنڈی (جنرل رپورٹر )ادارہ نور العرفان کے زیرِ اہتمام شہدائے کربلا کانفرنس سے جمیعت علمائے پاکستان کے ضلعی صدر علامہ مولانا حافظ محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحادی قوتوں کو روکنے کے لیے کردارِ حسینی ضروری ہے امام عالی مقام حضرت امام حسین نے میدانِ کربلا میں ابلیسی غرور اور شیطانی سیاست کو دفن کر دیااور اس کے علاوہ مفتی محمد صدیق، علامہ عبدالرحمن قریشی نائب صدر jup، ملک محمد کاشف نائب صدر jup، علامہ محمد مختار اعوان، علامہ محمد عارف، علامہ محمد حنیف نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.