راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے کٹاریاں پل پرسیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم نامعلوم چور لے اڑے محکمہ موسمیات چوری کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی جس میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم چور سولر پلیٹ، بیٹریاں، الیکٹرانک بورڈ و دیگر لوہے کا سامان چرا کر لے گئے ذرائع کے مطابق سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم سے پندرہ نالوں کی صورت حال کو مانیٹر کیا جاتا ہے پولیس کے مطابق نامعلوم چوروں نے کمرے کا تالا توڑ کر رات کی تاریکی میں واردات کی پولیس کا موقف ہے کہ کٹاریاں پل کے نیچے نشے کے عادی افراد کی آماجگاہ ہے شبہ ہے چوری انہوں نے ہی کی ہے۔
چور سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم لے اڑے
Jul 21, 2024