راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے ایم این اے حنیف عباسی سے ملاقات کی جس میں فوڈ سیکٹر کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی، اس موقع پر ایم این اے حنیف عباسی نے فوڈ ہینڈلرز کیلیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ سیکٹر سے منسلک ملازمین کو ہم حکومتی سطح پر پرفیشنل کورسز کروائیں گے تاکہ فوڈ سیکٹر سے منسلک لوگوں کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ ملک سے باہر بھی ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکٹر ان سکلڈ لوگوں کو سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے جن کیلیے گورنمنٹ کے ٹیکنیکل کالجز میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جائے گا اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران ٹیکنیکل کالجز کے وزٹ بھی کریں اور ان کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا جائے گا اس کیلیے وزیراعظم ہاؤس سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی تاکہ لوگوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکے جس پر صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے ایم این اے حنیف عباسی کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے قابل تحسین قرار دیا ہے۔
فوڈ سیکٹر سے منسلک ملازمین کو حکومتی سطح پر پرفیشنل کورسز کروائیں گے،حنیف عباسی
Jul 21, 2024