اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کی زیر نگرانی وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے موقع 6ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے،شہریوں کو بروقت مدد فراہم کر نے ا ور شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹریفک پلان مرتب کیا گیا،جس کے تحت اسلام آباد کی شاہراہوں ،جلوسوں اورامام بارگاہوں پر اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ،ٹریفک پولیس افسران نے محرم الحرام کے ایام میں ٹریفک کی روانی ،شہریوں کی سہولیات کے لئے زبردست انتظامات کے ساتھ شہریوں کی راہنمائی اوران کے لئے ہر ممکن سفری سہولیا ت کو یقینی بنایا ،سی ٹی او اسلا م آباد نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر ٹریفک پولیس افسران کو شاباش دی اور ان کے لئے تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا،انہوں نے کہاکہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اوران کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے اسلام آباد پولیس کے افسران سے تعاون کرنے پر معززشہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، سرفراز ورک
Jul 21, 2024