راولپنڈی (محبوب صابرجنرل رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان و ڈرائیوروں نے از خود کرایوں میں اضافہ کرتے ہوئے سٹاپ ٹو سٹاپ20روپے سے30 روپے اور دوسرے اضلاع کو چلنے و الی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30سے50فیصد تک اضافہ کر دیا راولپنڈی شہر و چھاؤنی کے شہریوں و مسافروں نے بتایا کہ راولپنڈی شہر اور چھاؤنی کے اربن روٹس پر چلنے والی ٹویوٹا ہائی ایس اور سوزوکی گاڑیوں کے ملکان، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں نے از کود ہی اضافہ کر دیا ہے اور یہ لوگ سٹاپ ٹو سٹاپ 20 سے 30روپے بڑھا کر وصول کر رہے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، راجہ بازار اور پیر ودہائی جنرل بس سٹینڈ سے کینٹ اور شہر کے مختلف علاقوں کو جانے والی گاڑیاں اور اسلام آباد جانے والی ٹویوٹا ہائی ایس سوزوکی گاڑیوں میں سفر کرنے والئے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں جب بھی ان سے کرایہ کے بڑھنے کے متعلق بات کی جائے تو بد تمیزی کرتے ہیں اگر نئے کرایہ نامہ کے متعلق پو چھا جائے تو گاڑیوں سے اتر جانے کا کہہ دیتے ہیں،اکثر گاڑیاں روٹ پورا نہیں کرتیں مسافروں کو راستے میں ہی اتار دیا جا تا ہے، شہریوں نے مطالبہ ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔