سیکنڈ ہینڈ موٹر سائیکل کی بائیو میٹرک کا مسئلہ حل کیا جائے، شیخ شفیق

Jul 21, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ موٹر سائیکل کی بائیو میٹرک کا مسئلہ فی الفورحل کیا جائے ٹیکسز کی بھرمارپر نظر ثانی کی جائے اس وقت بائیو میٹرک کی وجہ سے سیکنڈ ہینڈ موٹرسائیکل کا کاروبار کرنے والے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں اس سے منسلک ہزاروں گھرانے کے چولھے بجھ رہے ہیںان خیالات کا اظہار آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ڈویثرنل صدر شیخ شفیق عرف شیکی اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس کے مہما ن خصوصی APMDA کے چیئرمین ایم اے ہارون شیخ تھے اجلاس میں تمام راولپنڈی اسلام آباد اور ملک بھر کی عہدیداران نے شرکت کی اور تاجروں کو در پیش مسائل کے حوالے سے اظہا خیال کیا گیا ۔

مزیدخبریں