اسلام آباد(وقائع نگار )سالانہ مجلس عزاء سید الشہداء حضرت امام حسین امام بارگاہ سید محمد اسلم شاہ سیکٹر ایف 14 مین سروس روڈ ٹھلہ سیداں اسلام آباد میں آج 14 محرم الحرام کو منعقد ہوگی۔ ملک بھر سے نامور ذاکرین و علماء کرام ذکر محمد و آل محمد بیان کریں گے سالانہ مجلس عزاء میں پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی کے والدین زوجہ مرحومہ کے بلند درجات اور ہمشیرہ محترمہ کی صحت اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی اجلاس بانی عشرہ و مجلس پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آج 14 محرم کو ہونے والی سالانہ مجلس عزاء کے تمام انتظامات مکمل ہیں مجلس عزاء میں ملک شفقت رضا شفقت آف لاہور غلام عباس رتن آف لاہور ذاکر سید علی نقی آف گجرات علامہ سید اسد عباس بخاری آف لاہور قلب عباس یاسر سید ثاقب حیدر کاظمی جھنگ علامہ سید حسنین نقوی عادل فیاض رائے سید عرفان حیدر نقوی مقصود حسین جعفری و دیگر ملک کے نامور ذاکرین و علماء کرام ذکر محمد و آل محمد بیان کریں گے۔
سالانہ مجلس عزاآج ، نامور ذاکرین و علماء کرام خطاب کریں گے
Jul 21, 2024