راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جوکام ہمارے قائدین کا تھا انہوں نے کردیا اب ہماری یہ ذمہ اری ہے کہ ہم شہر کی گلی محلوں میں یہ پیغام پہنچائیں کے اسرائیلی چیزوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے اور نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیاجائے ،پیر سید عنایت الحق شاہ حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان گزشتہ روز مزاکرات کامیاب رہے حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کے مطالبات تسلیم کرنے پر فیض آباد دھرنا ختم کردیا گیا جس پر سینئر رہنماؤں نے کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا تحریک لبیک کے رہنماء علامہ شفیق قادری،صاحبززادہ عبد الرحمن سیالوی، علامہ ہاشم مجددی، امجدرضوری اور نصیر خان سدوزئی عرف پیر مون نے کارکنان اور شہریوں اور جنہوں نے فیض آباد دھرنا کامیاب بنایا ان کی اس کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کارکنان دن رات دھرنے میں موجود رہے اور امیر شمالی پنجاب پیر سید عنایت الحق شاہ کی میزبانی میں جن حضرات نے دھرنے کے شرکاء کا خیال رکھا ان سب کا تہہ دل سے مشکور ہیں اور ہم کراچی سے خیبر تک اپنے قائد علامہ سعد رضوی کی قیادت میں متحد ہیں۔