کانسٹیبل ثاقب اشفاق ٹریفک حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل ثاقب اشفاق ٹریفک حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں ڈی آئی جی سکیورٹی محمد جواد طارق سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران نے شرکت کی،ڈی آئی جی سکیورٹی نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا مرحوم تھانہ کوہسار میں بطورکانسٹیبل اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے کانسٹیبل ثاقب اشفاق کا ہفتہ کے روز سواں گارڈن سے ہائی وے کی طرف آرہے تھے کہ ایکسیڈنٹ ہوگیا نمازجنازہ کے بعدمرحوم کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے ضلع سرگودھا روانہ کردیا گیا،ڈی آئی جی سکیورٹی نے سینئر پولیس افسران کو متوفی کے اہلخانہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسرمیرے لئے قیمتی اثاثہ ہیں ان کے اہلخانہ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن