کھنڈہ(نامہ نگار) اکمل میموریل ویلفئیر میڈیکل کیمپ نئی آبادی حطار چیک پوسٹ کے زیر اہتمام سماجی بہبود کونسل(رجسٹرڈ )فتح جنگ کی زیر نگرانی الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کا ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں ماہر امراض چشم ڈاکٹرز کی ٹیم نے راجہ راحیل کی قیادت میں 600 سے زائد آنکھوں کے مریضوں جبکہ 90 سے زائد مریضوں کی مفت شوگرٹیسٹ کی کیمپ میں آنکھوں کے مریضوں کو مکمل مفت علاج کی سہولت دی گئی تھی جس میں مفت چیک اپ ,مفت ادویات,مفت عینکیں فراہم کی گئیں جبکہ 37 مریضوں کو آپریشن کے لیے الشفا آئی ہسپتال راولپنڈی ریفر کیا گیا جہاں انکا مفت آپریشن کیا جائے گا اس موقع پر صدر سماجی بہبود کونسل ملک کامران خاکی ,سرپرست علامہ مقصود اعوان ,ڈاکٹر مظہر ملک,ملک جبار احمد جباری,بابر عزیز,عادل خان,احمد ابرار,محمد فاروق اچھرال,مختار علوی ,ندیم خان و دیگر نے ٹیم کی معاونت کی اکمل میموریل ویلفئیر میڈیکل کیمپ کے فوکل پرسن ابرار حسین صابر کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کے فضل و کرم سے اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ 3 سال سے حطار چیک پوسٹ پر غریب و نادار ضرورت مند مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔