جہلم( نامہ نگار) ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن نہ لینے والے پرائس مجسٹریٹس کو جواب دہ ہونا پڑے گا سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کئے جانے کی عوامی شکایات کو دور کرنا ہماری زمہ داری ہے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں کہی، اجلاس میں یکم جولائی سے پندرہ جولائی تک ریٹ لسٹ نہ لگانے ، سرکاری قیمتوں سے زائد پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر کئی گئی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے سرکاری قیمتوں سے زائد وصولی پر عوامی شکایات فوری دور کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جس پرائس مجسٹریٹ کے ایریا میں ناجائز منافع خوری کی شکایات سامنے آئیں گی ان کو جواب دہ ہونا پڑے گا ۔