مٹھیال (نامہ نگار)تھانہ بسال کی حدود کھنڈہ گاؤں میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے سگے بھائی اور بھائی کی سالی کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیابعد ازاں اپنے آپکو بھی گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کرڈالا بھائی اوراسکی سالی کو شدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال کی حدود کھنڈا گاؤں میں گھریلو جھگڑے پرسنی محمود نے اپنے سگے بھائی ساجد محمود اور اسکی سالی(ل. ب)کو گولیاں ماردیں جس سے وہ دونوں شدیدزخمی ہوگئے بعدازاں سنی محمود نے اپنے آپکو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بسال موقع پر پہنچ گئی زخمیوں اور لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ منتقل کردیا گیا جہاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیاپولیس نیزخمی ساجدمحمود کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے زیدتفتیش شروع کردی۔
کھنڈہ ، گھریلو جھگڑے پر بھائی نے سگے بھائی اور اسکی سالی کوزخمی کردیا
Jul 21, 2024