مری ( نامہ نگار خصوصی ) ملکہ کوہسار مری میں پانی کی شدید قلت خوفناک صورت اختیار کر گئی ہے ۔ کشمیر پوائنٹ سے شہر بھر کو پانی فراہم کرنے والے تالابوں میں پانی کی بلندی چند انچ ر ہ گیا ہے ۔عوامی حلقوں نے اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمہ کے بد عنوان افسران پر عائد کرتے ہوے اس مجرمانہ غفلت پر وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ادھر محکمہ کے زمہ داروں نے ابھی تک قلت آب کے بارے میں کیسی قسم کی واضاحت نہیں کی ہے جبکہ ان دنوں مون سون کی قبل ازوقت شدید بارشوں کے باوجود پانی کی قلت پر عوامی حلقوںن میں سخت بے جینی اور اضطراب پایا جا رہا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی کام کرنے والے ادارہ محکمہ پبلک ہیلتھ مری شہر کو پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے ۔کشمیر پوائنٹ پر موجود شہر کو فراہم کرنے والے تالاب میں 5 انچ سے بھی کم پانی رہ گیا۔مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کو پانی نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ادھر مری میں ٹینکر مافیا کا راج اہل علاقہ اور ہوٹل انتظامیہ ہزاروں روپے لگا کر ٹینکر مافیا کے ہتھکنڈے جاری ہیں۔مقامی لوگوں نے پانی کی موجودہ صورتحال کی تمام طرح زمہ داری مقامی انتظامیہ پر عائد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس کا مطالبہ کیا۔