اولیا ء اللہ کے آستانے رشد وہدایت کا ذریعہ ہیں،امجد حسین شاہ

اڈیالہ(نامہ نگار)اولیا ء اللہ کے آستانے رشد وہدایت کا ذریعہ ہیں ،اہلبیت اطہار اوراصحابہ کرام سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،اہلبیت اطہار گھر والے اور اصحابہ کرام در والے ہیں ،ہمارے آباؤ اجداد نے صدیوں پہلے با ہیا شریف میں عرس پاک کا سلسلہ جاری کیا جو مسلسل جاری ہے ،اولیائے کرام محبت و پیار کا درس دیتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار پیر سید امجد حسین شاہ ہمدانی قادری نو شاہی سجادہ نشین دربار عالیہ با ئیا شریف نے پیر سید چن پیر شاہ قادری کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریبا ت 10 محرم الحرام سے شروع ہو کر 13 محرم الحرام تک جاری رہیں ،10 محرم الحرام کو محفل نعت ،11 محرم الحرام کو محفل سماع ،12 محر م الحرام کو محفل شعر خوانی اور 13 محرم الحرام کو محفل سماع اور اختتامی دعا تمام تر تقریبات کی صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ بائیا شریف پیر سید امجد حسین شاہ ہمدانی قادری نوشاہی نے فرمائی جبکہ ،ملک پاکستان سے تمام مریدین نے بھر پور شرکت کی ،معززین علاقہ سمیت سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،صحافی ،اعلیٰ عہدوں پر فائز احباب سمیت تمام عقیدت مندوں نے اپنی اپنی محبت کا اظہار کیا ،ملک وقوم کی سلامتی کی خصوصی دعا پیر سید امجد حسین شاہ ہمدانی سجادہ نشین دربار عالیہ بائیا شریف نے فرمائی ۔

ای پیپر دی نیشن