مٹھیال (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی کی جانب سیشیخوپورہ میں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد نواز کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کااہتمام کیاگیا پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت پرشیخوپورہ میں پولیس مقابلے میں شہید ہونیوالے اے ایس آئی محمد نواز کے ایصالٍ ثواب کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا جس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری ذوالفقار علی اور ریجنل آفس کی تمام برانچز کے انچارجز اور عملے نے شرکت کی قرآن خوانی کی گئی اورشہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔