اسلام آبادس(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر کے خلاف توڑپھوڑ کیس میں پولیس کو چالان جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے ۔ سماعت کے دوران اسد قیصر کی جانب سے کوئی عدالت پیش نہ ہوا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو چالان جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔اسد قیصر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مئی 2022 میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔