اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق اسلام اباد کے 100 پرائمری اسکول شمسی توانائی سے چلائے جائیں گے۔ترجمان وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ سال کے ا?خر تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ منصوبے کا مقصد بجلی کی لاگت کو کم کرنے اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ شمسی توانائی کا نظام ہر اسکول کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اس اقدام سے وزارت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بجلی کے اخراجات کی بچت متوقع ہے۔ منصوبے سے ہونے والی بچت تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں شمسی توانائی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
Jul 21, 2024