وزیر اعلی کے پی نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دیدی

پشاور(بیورورپورٹ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے پی نے منظوری خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں دی، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے چلے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بس سروس چمکنی سے براستہ رنگ روڈ، اتوار بازار تک چلائی جائے گی، چمکنی سے حیات آباد تک ابتدائی طور پر 100 بسیں چلائی جائیں گی جس سے ڈیڑھ لاکھ مسافر روز سفر کر سکیں گے۔ ایم ڈی خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی عماد علی کا کہنا ہے کہ بس سروس کی وجہ سے بی آر ٹی پر رش کم ہوگا

ای پیپر دی نیشن