پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں کارکردگی دکھائیں،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویڑن عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویڑنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اٹک، چکوال، جہلم اور مری کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینشن سید نذارت علی، اے ڈی سی جی ڈاکٹر حسان طارق، سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس، آر ڈبلیو ایم سی، واسا اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ریونیو اہداف کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں موضع جات کے ریکارڈ، جمع بندی، ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم سمیت ریونیو کے دیگر معاملات پر کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دی گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویڑن عامر خٹک نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس حکومتی نرخوں پر اشیاء￿  خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں کارکردگی دکھائیں۔ گراں فروشی روکنے کے لیے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ریونیو افسران ریونیو معمالات کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ جلد مکمل کریں۔  ریونیو اہداف کو یقینی بنانے کے لیے ریونیو افسران اقدامات کریں۔

ای پیپر دی نیشن