وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دیا ہے، ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن، چینی اور عربی لینگویج کورسز بھی متعارف کرانے کی منظوری دی گئی ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں سکلڈ جاب کے لئے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے،لارج سکیل کنسٹرکشن ڈیویلپرز کے تعاون سے ہیوی مشینری ڈرائیونگ، آپریٹر کورس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے 9شہروں میں 45ویلڈنگ ورک شاپس بنانے کی منظوری دیدی، گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، اٹک، ٹیکسلا، لیہ اور میانوالی میں ویلڈنگ اور کنسٹرکشن کورس کی جدید ترین لیب قائم کرنے کی منظوری ،ٹیوٹا میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کے لئے ایک ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی تجویزپر اتفاق ،پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے ٹریننگ مٹیریل کی خریداری کے بجٹ کو بڑھانے کی تجویز، ٹریننگ مٹیریل کا ماہانہ بجٹ 2 ہزار روپے فی طالب علم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت، نئے کورسز میں بلڈنگ، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، ٹورازم، ہاسپٹلٹی،انفارمیشن کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی، آٹوموبائل اسمبلنگ اور ریپیئرنگ شامل ہیں۔فوڈ پروسیسنگ، بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی، لائٹ انجینئرنگ، ری نیو ایبل انرجی، سرجیکل انسٹرومنٹ کی پروفیشنل ٹریننگ بھی دی جائے گی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی میپنگ پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقتصادی ترقی اور بے روزگاری کو کم کرنے میں ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے،انٹرن شپ، اپرنٹس شپس اور ملازمت کے حصول میں معاونت کے لئے معروف صنعتوں کے ساتھ شراکت داری قائم کریں،پنجاب میں مضبوط فنی تعلیم کاماڈل نظام بنانے میں کامیاب ہوں گے۔اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے سکلز ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام،ٹیوٹا اداروں میں جدید کورسز پڑھانے کا فیصلہ
Jul 21, 2024 | 11:21