آزادکشمیر کے عوام کیلئے خوشخبری

آزاد کشمیر کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وادی میں پیدائشی طور پر دل کے سوراخ کے مرض میں مبتلا بچوں کا بغیر جسم کو چیرے علاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔پیدائشی طور پر بچوں کے دل میں ہونے والے سوراخ کو بند کرنے کے لیے آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مظفرآباد میں ڈیوائس کلوزر کے ذریعے دل کے سوراخ کو بند کیا جا رہا ہے۔کسی بچے میں پیدائشی طور پر دل میں نقص صرف والدین ہی نہیں پورے خاندان کے لئے مستقل دکھ کا باعث ہوتا ہے لیکن آزاد کشمیر میں پہلی مرتبہ ایک نجی اسپتال میں ایسے ہی 6 بچوں کے جسم چیرے بغیر کامیاب آپریشن نے امید کی ایک نئی کرن روشن کردی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس اسپتال میں کسی مریض کو بھی واپس نہیں لوٹایا جاتا، صاحب استطاعت افراد کے عطیات مایوس مریضوں کے علاج و معالجے کے اخراجات پورے کرنے کا بندوبست کر دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن