بھارت میں کالے جادو سے متاثرہ 19 سالہ لڑکی کے سر سے 77 سوئیاں نکال لی گئیں۔بھارتی ریاست اڑیسہ میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے ریشما بہرا نامی 19 سالہ لڑکی کے سر سے درجنوں سوئیاں نکالیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 4 سال قبل ریشما کی والدہ کا انتقال ہوا جس کے بعد وہ بیمار رہنے لگی اور علاج کیلئے کالا جادو کرنے والے ایک عامل کے پاس گئی جو علاج کیلئے اس کے سر میں سوئیاں لگاتا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سر میں شدید تکلیف کی بار بار شکایت کرنے پر فیملی کی جانب سے ریشما کو اسپتال لے جایا گیا جہاں سی ٹی اسکین کی مدد سے ڈاکٹرز کو لڑکی کے سر میں متعدد سوئیوں کی موجودگی کا علم ہوا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے ریشما کی 2 سرجریز کی گئیں اور اس کے سر سے 77 سوئیاں نکالی گئیں۔ڈاکٹرز کے مطابق خوش قسمتی سے ریشما کے سر کی ہڈی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ اس کے سر کی نازک نسوں کو نقصان پہنچا ہے۔
کالے جادو سے علاج، لڑکی کے سر سے 77 سوئیاں نکال لی گئیں
Jul 21, 2024 | 14:03