چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان نے گانا ریلیز کر دیا

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان نے پاک چین دوستی پر نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ریلیز کیے گئے گانے کے بول پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور قدرتی عجائبات کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے ان کی دوستی کو ہمالیہ سے بلند، شہد سے میٹھی اور سمندر سے گہری قرار دیتے ہیں۔گانے کے بول کچھ یوں ہیں کہ ‘اے ہمالیہ تیری چوٹیاں، سامنے جس کی چھوٹی لگے سامنے جس کی گہرائیاں، کم سمندر کی ہوتی لگے ہیں۔’

یہ گانا دونوں ممالک کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے کہ کس طرح مختلف چیلنجز میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا گیا۔ گانے کی ریلیز پیپلز لبریشن آرمی کی یوم تاسیس کی جاری تقریبات کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن