تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

Jul 21, 2024 | 16:32

ویب ڈیسک

 تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ ‏آج سے 34 سال پہلے میں نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا، بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے اب سیاست چھوڑنے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کیلئے وقف کرنا چاہتا ہوں، یہ فیصلہ کسی دبائو کی وجہ سے ہے اور نہ ہی میرا ارادہ کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کہ سیاست میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے، مجھے اطمینان ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی ساری ذمہ داریاں نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں. اللہ کا شکر ہے کہ آج تک کسی نے ناجائز الزام تک نہیں لگایا۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ بطور وزیر تعلیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یکساں نصاب بنایا اور کووڈ کے مشکل وقت میں تعلیمی نظام کامیابی سے سنبھالا، میں سابق چیئرمین تحریک انصاف کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ خدمت کا موقع فراہم کیا۔

مزیدخبریں