مردان : گھریلو تنازع پر شوہر 2 بیویوں سمیت قتل

مردان میں گھریلو تنازع پر ایک شخص کو دو بیویوں سمیت قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سعیدآباد باجوڑ کورونہ میں پیش آیا .جس کے نتیجے میں ایک شخص اور اس کی 2 بیویاں جاں بحق ہو گئیں۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی دوسری بیوی نے کچھ عرصہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی، لڑکی کے ورثاء نے گھر میں گھس کر اسے شوہر کو سوتن سمیت قتل کیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا . ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن