راولپنڈی:نالہ لئی سے سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چوری

راولپنڈی میں نالہ لئی پر واقع کٹاریاں پُل پر نصب سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم رات گئے چوری کرلیا گیا۔میٹ حکام کی جانب سے تھانہ نیو ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم چور سولر پلیٹیں، بیٹریاں، الیکٹرونکس بورڈ اور لوہے کا دیگر سامان چرا کرلے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ نامعلوم چور نے کمرے کا تالا توڑ کر رات کی تاریکی میں واردات کی اور لاکھوں روپے کا سامان لے اُڑے۔ کٹاریاں پُل کے نیچے نشئیوں کی آماجگاہ ہے، شبہ ہے کہ چوری انہوں نے ہی کی ہے۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم سے شہر کے 15 نالوں کی صورت حال کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن