پاکستان مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے والے آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو بے بس کر دیا گیا ہے میں ان کی آج بھی عزت کرتا ہوں لیکن یہ وہ نواز شریف نہیں رہے جنہیں میں جانتا تھا۔
آصف کرمانی کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ میں دوسری پارٹیوں جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بندے آچکے ہیں جو ن لیگ کے چہرے نہیں ہیں۔ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے سوال پر کہا کہ کوئی بھی اپنا گھر نہیں چھوڑنا چاہتا کیونکہ یہ ایک تکلیف دے ہوتا ہے لیکن انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر اپنے ایک و فادار ساتھی کو پیچھے چھوڑ دیا اس کی وجہ ن لیگ میں نالائق اور غیر سنجیدہ لوگ شامل ہو چکے ہیں۔آصف کرمانی نے کہا کہ میں کسی بھی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا ، پیدائشی مسلم لیگی تھا، ہوں اور بطور مسلم لیگی کارکن ہی مرنا چاہتا ہوں، میں نے اپنی زندگی کے 20 سال مسلم لیگ ن کو دیے، نواز شریف سے میرا بہت قریبی تعلق رہا ہے۔آصف کرمانی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو بے بس کیا گیا ہے میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ وہ نواز شریف نہیں رہے جنہیں میں جانتا تھا۔ انہوں قائد میاں نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں آکر دیکھیں آپ کو اندازہ ہو کہ کچھ بھی اچھا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما آصف کرمانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ، انہوں کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکا تھا۔عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں.خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔