پاکستان نے انٹرنیشنل میتھ میٹکس اولمپیاڈ میں سلور میڈل جیت لیا

پاکستان کے ہونہار طلبا نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے انٹرنیشنل میتھ میٹکس اولمپیاڈ میں میڈل جیت لیا۔پاکستان نے انٹرنیشنل میتھ میٹکس اولمپیاڈ میں سلور میڈل اپنے نام کیا، ترجمان پاکستان اٹانک انرجی کمیشن نے بتایا کہ کراچی کے طالبعلم رازی حسن منصور نے سلورمیڈل حاصل کیا۔ترجمان پاکستان اٹانک انرجی کمیشن نے بتایا کہ کراچی گرامر اسکول کے محمد احمد بھٹی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

لاہور سندس کالج کے مہد عارف نے آنریبل مینشن حاصل کیا.پاکستانی ٹیم کا انتخاب پاکستان اٹامک انرجی کے ادارے پیاس یونیورسٹی نے کیا تھا۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب ایس ٹی ای ایم پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کیا گیا.پاکستانی ٹیم کی تربیت کامسیٹس لاہور میں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن