ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔نیپال نےمقررہ20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے.پاکستان نے مقررہ ہدف 11.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔سعدیہ اقبال نے عمدہ بالنگ کی اورایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں.گل فیروزہ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی نصف سنچری بنائی،منیبہ علی 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔
یاد رہے پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔