پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کیخلاف کل ریفرنس دائر کرے گی

Jul 21, 2024 | 23:53

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف کل پیر کو ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کو الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ذمے داری سونپی ہے جس کے بعد وہ کل 22 جولائی کو یہ ریفرنس دائر کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا، اپنے مطالبے میں پی ٹی آئی سے اس کا انتخابی نشان بلا چھیننے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے، عدالت عظمی کے حکم کے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے کو جواز بنایا جائے گا۔ریفرنس میں اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل میں تبدیلی کو بھی جواز بنایا جائے گا جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس میں مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے کے کچھ نکات بھی شامل کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں