خیبرپختونخواہ کے ضلع کرک میں مسافر وین اورٹریلرکے درمیان تصادم کے نتیجے میں سولہ افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسافروین راولپنڈی سے بنوں جارہی تھی کہ کرک میں انڈس ہائی وے پرشانوغنڈی کے قریب سامنے آنیوالے ٹریلرسے ٹکرا کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں سولہ افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔ جن میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں ۔ مقامی افراد نے ویگن کو کاٹ کر زخمیوں کو باہرنکالا اورقریبی ہسپتال منتقل کیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ ٹریلرڈرائیورکی غلطی کے باعث پیش آیا  جو حادثے کے فوری بعد موقع سے فرار ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن