باجوڑایجنسی کی تحصیل سالارزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لیوی اہلکارجاں بحق ہوگیا ، ادھرتحصیل خار میں دہشتگردوں نے چھیاسٹھ ہزارکے وی کا مین پول بارودی مواد سے اڑا دیا ۔

ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے تحصیل سالارزئی کے علاقے متاشہ خوڑ میں نامعلوم دہشت گردوں نے لیوی اہلکاروں پرفائرنگ کی جس سے ایک لیوی اہلکارموقع پر دم توڑ گیا  ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ دوسری جانب تحصیل خارکے علاقے یوسف آباد میں شرپسندوں نے بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن چھیاسٹھ ہزارکے وی کے کھمبے کو بارودی مواد سے تباہ کردیا جس سے باجوڑایجنسی میں بجلی بند ہوگئی، مسلسل کئی گھنٹے گذرجانے کے باوجود علاقے کی بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن