ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر سے بجلی کی طلب بڑھ گئی جس سے شارٹ فال برھ کرتین ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ 

بجلی کے شارٹ فال میں واضح اضافہ ہونے کے بعد ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بھی آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوارتیرہ ہزار تین سو بیس میگا واٹ جبکہ طلب سولہ ہزار دوسو اکیاسی میگاواٹ ہے ۔ جس سے شارٹ فال تین ہزار کے قریب ہے جو صرف تین روز قبل صفر تھا ۔ اس وقت ہائیڈل ذرائع سے چار ہزار سات سو اڑتالیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔ جبکہ تھرمل یونٹس سے ملنے والی بجلی دوہزار چارسو پینسٹھ میگاواٹ اور آئی پی پیز سے چھ ہزار اڑتالیس میگاواٹ بجلی تیار کی جارہی ہے۔ رینٹل پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار صرف انچاس میگاواٹ رہ گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن