سپریم کورٹ میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبربگٹی قتل کیس سابق صدرپرویز مشرف ، وزیراعظم شوکت عزیز اوردیگر کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دائرکردی گئی۔

عدالت عظمیٰ میں یہ درخواست نواب اکبربگٹی کے بیٹے طلال اکبربگٹی کی جانب  سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد نواب اکبربگٹی کواُس وقت کے صدر پرویز مشرف، وزیراعظم شوکت عزیز، وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ، وزیراعلی بلوچستان جام یوسف علی اور سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروان کے ایما پر قتل کیا گیا تھا لہذا ان تمام افراد کوشامل تفتیش کیا جائے۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  عدالت عظمی اس سلسلے میں بلوچستان کی انتظامیہ کو واضح احکامات جاری کرے ۔

ای پیپر دی نیشن